پرویز خٹک کرائے کے مکان میں رہائش پذیر، اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

پشاور:سابق وزیراعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک کے اثاثوں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئیں،
پرویز خٹک 12کروڑ96لاکھ46ہزارروپے زرعی زمین کے مالک ہیں جبکہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اہلیہ 53 تولے سونے کی مالک ہیں۔
پرویزخٹک حیات آباد میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر ہیں اور 2012 ماڈل کی گاڑی کے مالک ہیں جس کی ملکیت13لاکھ67ہزارروپے ہےجبکہ پرویزخٹک نے ایک دوست کو40 لاکھ روپے قرضہ دیا ہےاورپرویز خٹک کو2کروڑ52 لاکھ روپے قرض کی ادائیگی کرنی ہے۔