مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

پشاور:سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف )مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان 7 لاکھ روپےمالیت کے 5 مرلے کے پلاٹ کے مالک ہیں،جبکہ انکے پاس کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے اور ان کے ڈیرہ اسمعیل خان میں 2 گھروں کی مالیت 40 لاکھ روپے ہے۔
اس کے علاوہ مولانافضل الرحمان کی اہلیہ کے پاس 9 لاکھ 50 ہزار روپے کے زیورات ہیں۔