لندن:مسلم لیگ ن کے تاحیات قائداور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری کی وجہ سے فی الحال الیکشن مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں۔
انہوںنے کہاکہ بیگم کلثوم نواز کو انفیکشن ہو گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں بخار ہے، وہ میری اہلیہ ہیں، کچھ میرے بھی فرائض ہیں، جنہیں ادا کرررہا ہوں۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہاکہ جو پروپیگنڈہ کررہے ہیں، وہ پروپیگنڈہ کرتے رہیں،وہ جانیں ان کا کام جانے۔