پشاور:ایم ایم اے کے سینئرنا ئب صدرسراج الحق نے کہا کہ ملک میں وہ نظام آئے گاجس کے لیے پاکستان بنا تھا۔ترکی میں خلافت جیت گئی اور تمام سازشیں ناکام ہوگئیں۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ایم ایم اے پاکستان میں کامیاب ہوگی۔
اگرطیب اردوان کامیاب ہوئے تو ایم ایم اے انتخابات میں کامیاب ہوگی۔ایک دن بھی حکومت ملی تو وہ شریعت کی حکومت ہوگی۔ہم پاکستان کو کلین پاکستان بنائیں گے۔سراج الحق کا کہناتھاکہ ملک کوحقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے،لوٹاکریسی کی ضرورت نہیں ہے۔
عوام اپنے ووٹوں کی طاقت سے کرپٹ مافیا سے ملک کو آزاد کرائیں گے۔ہم نے خیبرپختونخوا میں تعلیمی اداروں کو ترقی دی۔