صحت کا دارومدار ورزش پر ہے۔ ایک خوشگوار زندگی بسر کرنے کیلئے انسان کا صحت مند ہونا ضروری ہے لیکن صحت اور تندرستی ورزش کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی۔
ورزش دو طرح کی ہوتی ہے ایک جسمانی اور دوسری دماغی‘ دماغی ورزش بھی انسان کیلئے اتنی ہی ضروری ہے۔
ورزش انسان کو حمیع اور کاہل بننے میں بڑی مدد دیتی ہے۔ اس سے ہمارا انسانی جسم توانا اور مضبوط ہوتا ہےاس طرح مضبوط جسم کا مظاہرہ کرتے ہوئے آرمینیامیں ایک منچلے نوجوان نے 2 انگلیوں کے بل پُش اَپس کر کے سب کو حیران کردیا،
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے الماری پر اپنے پیر رکھے اور پھر ا یک ہاتھ کی صرف دو انگلیوں کے بل پُش اَپس کا شاندار مظاہرہ کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کردیا بلکہ اپنی مہارت پر خوب داد سمیٹی۔