اسلام آباد: تحریک انصاف کے ملتان سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد مرکزی قیادت نے حلقہ این اے 154 ملتان سے سکندر بوسن سے پارٹی ٹکٹ واپس لے لیا۔
پی ٹی آئی کے کارکنان گزشتہ کئی روز سے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر سراپا احتجاج تھے۔
شدید احتجاج اور مخالفت کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 ملتان سے جاری کردہ ٹکٹ سکندر بوسن سے واپس لے لیا۔
تحریک انصاف مذکورہ حلقے پر ٹکٹ دینے کا فیصلے بعد میں کرے گی۔