نگراں وزیراعظم ناصر الملک کی زیر صدارت الیکشن انتظامات سے متعلق اہم اجلاس ہوا،اجلاس کے دوران چاروں آئی جیز الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا اجلاس کے شرکاء کو انتخابی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی، وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں چاروں نگران وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرلز (آئی جیز) آف پولیس شرکت کی۔اجلاس کے دوران چاروں آئی جیز الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔
جبکہ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے انتظامی معاملات کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
چاروں آئی جیز نے بھی الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی اور ملک بھر کے حساس پولنگ اسٹیشنز سے متعلق بھی اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔
الیکشن کمیشن حکام نے شرکاء کو پولنگ اسٹیشنز اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اس موقع پر نگران وزیراعظم ناصر الملک نے کہا کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 آئندہ ماہ 25 جولائی کو ہونے جارہے ہیں۔