اسلام آباد: سابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے پاس نہ اپنا گھر ہے اور ناہی کوئی ذاتی گاڑی موجود ہے اور 50 لاکھ کے مقروض بھی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق سابق وزیر مملکت صرف 50 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں ان کے نام 29 کنال زرعی زمین اراضی اور ان کی انشورنس کی مالیت ساڑھے 7 لاکھ ہے اور ان کے پاس نقد رقم 33 لاکھ 67 ہزار روپے ہے۔ تاہم ان کا اپنا گھر ہے نہ ہی ذاتی گاڑی موجود ہے۔ جبکہ 4 کنال پر مشتمل جس گھر میں رہائش پذیر ہیں وہ بھی ان کی اہلیہ کے نام ہے، ان کی اہلیہ کے نام اہلیہ 200 تولے سونا ہے اور وہ بوتیک کی مالکہ ہیں۔
سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے بینک سے 50 لاکھ روپے کا قرض لے کر کاروبار شروع کر رکھا ہے۔
Tags طلال چوہدری، اثاثوں کی تفصیلات