جسٹس عبدالشکور نےاین اے 35 پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات پر اعتراضات پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کل صبح 9 بجے الیکشن ٹریبونل بنوں بینچ میں طلب کر لیا۔
این اے 35 پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات پر اعتراضات کی سماعت ہوئی ۔ عمران خان کے کاغذات پر جسٹس ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار انعام اللہ نے اعتراض جمع کرایا تھا۔
درخواست گزارنے موقف اختیارکیاکہ عمران خان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا ذکر کاغذات میں نہیں کیا گیا۔ عمران خان کے کاغذات منظور ہونے پر درخواست گزار نے الیکشن ٹریبونل بنوں بینچ سے رجوع کیا تھا۔
جسٹس عبدالشکور نے نوٹس جاری کرتے ہوئے عمران خان کو کل صبح 9 بجے طلب کر لیا۔