سپریم کورٹ نےعافیہ صدیقی کی وطن واپسی کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد:چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے عافیہ صدیقی کی واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست خارج کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا عدالت امریکا کو ہدایات نہیں دے سکتی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی طرف سے امریکی سپریم کورٹ میں دعویٰ دائر کریں۔
ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی کے وکیل نے کہا کہ پاکستانی شہری کے بھی بنیادی حقوق ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم نے وہ کام کروائیں ہیں جو ہم کرسکتے ہیںلیکن عدالتیں امریکا میں عافیہ صدیقی کے معاملے پر کردار ادا نہیں کر سکتیں۔
چیف جسٹس نے مزید کہاکہ ہمارا حکم امریکی عدالت اٹھا کر پھینک دے تو ہماری عدلیہ کی کیا عزت ہوگی۔ تمام دلائل سننے کےعدالت نے درخواست خارج کردی۔