اسلام آباد: نگران وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق نگران وزیراعظم ناصر الملک سے ملاقات کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے دونوں اہم شخصیات کے درمیان ملک کی داخلی صورتحال اور امن و امان اورپر امن انتخابات کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور نگران وزیر اعظم نے اس حوالے سے آرمی چیف کوآگاہ کیا ۔