لاہور:لاہور: ہائیکورٹ کے الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے عبدالعلیم خان کے کاغذات کی منظوری کےخلاف ایاز صادق کی اپیل مسترد کردی۔
ایاز صادق کی جانب سے عبدالعلیم خان کے کاغذات کی منظوری کےخلاف ایپلٹ ٹریبونل میں دائراپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کرتےہوئےعبدالعلیم خان کے کاغذات کی منظوری کےخلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر عبدالعلیم خان کے کاغذات منظور کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
واضح رہے کہ ایاز صادق نے نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھاکہ عبدالعلیم خان نے کاغذات نامزدگی میں ذرائع آمدن کے بارے میں غلط بیانی کی لہٰذا ایپلٹ ٹریبونل ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنےکا حکم دے۔