لاہور: اساتذہ کی تکریم یقینی بنانے کے لئے تاریخی اقدام اٹھا تے ہوئے نگراں پنجاب حکومت نے ہدایت جاری کی ہے کہ گریجوایٹ اورسینئراساتذہ کے نام سے پہلے سرکاری طورپرلفظ”آنرایبل‘لکھاجائیگا۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ کی ترقیوں،تعریفی اسنادمیں ان کے نام کیساتھ”آنرایبل“لکھاجائےگا جبکہ اساتذہ کے نام سرکاری خط وکتابت میں ان کے لئے”آنرایبل “لکھنا لازمی ہو گا ۔
نگراں پنجاب حکومت نے اساتذہ کی عزت اور تکریم کے حوالے سے محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے بذریعہ نوٹیفکیشن ہدایات جاری کیں۔