عام انتخابات میں پرنٹنگ پریسوں کی سیکیورٹی کیلئے فوجی اہلکار طلب

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے فوج کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کرتےہوئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے حوالے سے تینوں پرنٹنگ پریسوں کی سیکیورٹی کےلیے فوجی اہلکار مانگ لیے ہیں۔


ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزارت دفاع کو سمری بھجوائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ تینوں پرنٹنگ پریس پربیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں چھپوائےجائیں گے۔


لہٰذا 27 جون سےتینوں پرنٹنگ پریس پرسیکیورٹی کے لیے فوج کوتعینات کیا جائے۔

اس کے علاوہ سمری میں مزید لکھا گیاہےکہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل بھی فوج ہی کی نگرانی میں ہوگی۔