لندن : مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نےکہاکہ زندگی میں کچھ وقت ایسا آتا ہے جب سب کچھ چھوڑنا پڑتا ہے۔
انہوںنے کہاکہ میںاس وقت نہ تو انتخابات کے بارے میں سوچ رہی ہوںاور نہ ہی سیاست کے بارے میں اس وقت میرے سامنے میری والدہ ہیں۔
ہارلے اسٹریٹ کلینک کے سامنے میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ والدہ کو جلد صحتیابی دےاور جیسے ہی والدہ خطرے سے باہر آتی ہیں وہ اور میاں صاحب فورا ًپاکستان واپس جائیں گے۔