آئی ایس پی آرکاعوامی آگاہی کے لیے پیغام

June 25, 2018 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد:آئی ایس پی آر نے میڈیا پر ایک پیغام جاری کیاہے جس میں کہاگیاہے کہ مسلح افواج کے افسران کے نام سے بعض افراد لوگوں کو فون کالز کر ہے ہیں جبکہ وہ فون کالز جعلی ہیں عوام ایسی کالز کا نوٹس نہ لیں۔ تفصیلات کےمطابق آئی ایس پی آرکی طر ف سے کہا گیا ہے جعلی فون کالزمسلح افواج کے افسران کے نام سے کی جارہی ہیں اورلوگوں سے شناختی کارڈ نمبر ،بینک اکاونٹ کی تفصیلات مانگی جارہی ہیں۔عوام ایسی کسی بات پر دھیان نہ دیں۔