اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کےمتعدد اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیاہے جب کہ ان کے گردے بھی کام نہیں کررہے۔
بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق کلثوم نواز کو 13 جون کو اسپتال منتقل کیا گیا اور انہیں 14 جون کو ہارٹ اٹیک ہوا۔
کلثوم نواز کے گردے کام نہیں کر رہےاوران کےگردوں کی تھراپی چل رہی ہےجبکہ بیگم کلثوم نواز کے متعدد اعضاء نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق کلثوم نواز کی صحت میں تین دن سے بہتری آئی ہے، ان کو اینٹی بائیوٹک ہٹا دی گئی ہے اور انہیں خوراک بھی دی جارہی ہے۔