راجہ قمر الاسلام کی گرفتا ر ی کا عمل افسوسنا ک ہے-نواز شریف

لندن :مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے چودھری نثار کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوارراجہ قمر الاسلام کی گرفتار ی کی مذمت کی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ انفیکشن کی وجہ سے کلثوم نواز کی حالت بہتر نہیں ہورہی ۔ا س موقعہ پر راجہ قمر الا سلام کی گرفتاری کے حوالے سے سوال پر مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ ان کی گرفتا ر ی کا عمل افسوسنا ک ہے ۔ یاد رہے کہ راجہ قمر اسلام این اے 59سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں ۔ ان کو مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چودھری نثار کے مد مقابل ٹکٹ جاری کیا گیا تھا ۔