ن لیگ اورپی پی سے اتحاد کا مطلب اپنے نظریے سے ہٹناہے،عمران خان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ میری جنگ ہمیشہ کرپشن کے خلاف رہی ہےجبکہ مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی سے اتحاد کرناایسا ہے جیسے اپنے نظریے سے پیچھے ہٹنا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ تحریک انصاف بھرپورتیاری کے ساتھ الیکشن میں جارہی ہے، پچھلے الیکشن میں ناتجربہ کاری کی وجہ سے ہم زیادہ الیکشن نہیں لے سکے تھے ۔
عمران خان نے مزید کہاکہ پنجاب میں تحریک انصاف کا گراف اوپرآرہا ہے۔قومی اسمبلی کے 232 پارٹی ٹکٹ جاری کرچکے ہیں۔