راولپنڈی : مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چودھری نثار نے نیب کے ہاتھوں این اے 59سے اپنے حریف کی گرفتاری کی مذمت کردی ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے اس اقدام سے الیکشن متنازعہ ہو سکتا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے انجینئر قمر الاسلام کی گرفتار ی پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چودھری نثار نے کہا ہے کہ نیب کا یہ اقدام قابل مذمت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کے اس اقدام سے الیکشن متنازعہ ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا ایک امیدوار کو گرفتار کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ یاد رہے کہ راجہ قمر اسلام کو مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے اور وہ این اے 59میں چودھری نثار کا مقابلہ کر رہے ہیں۔