کراچی: گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے اجلاس پر دِ عمل دیتے ہوئےپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہاکہ سندھ کے عوام جی ڈی اے کو پاپیوں کا گٹھ جوڑ سمجھتے ہیں۔
سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الائنس والوں کو اپنی شکست صاف نظر آ چکی ہے،جبکہ پیر پگاڑا نے کرپشن کے سوا اور کیا کام کیا ہے؟ پلیجو مرحوم زندہ ہوتے تو ایاز لطیف پلیجو کو ہرگز ووٹ نہ دیتے۔
اس موقع پر عاجز دھامرا نے کہا کہ جی ڈی اے رہنماؤں نے سیاست ہی الزامات پر کی ہے، پیپلز پارٹی سے مقابلہ کرنا ان کے بس میں نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے کو الجھن ہے کہ کس منہ سےعوام سے ووٹ مانگیں، انھوں نے ہمیشہ چٹھیوں پر ووٹ مانگے ہیں لیکن وہ زمانہ اب چلا گیا ہے۔