انہیں معلوم ہی نہیں کہ سلمان رشدی نے کتاب کب لکھی تھی اور اس وقت وزیر اعظم کون تھا ۔فائل فوٹو
انہیں معلوم ہی نہیں کہ سلمان رشدی نے کتاب کب لکھی تھی اور اس وقت وزیر اعظم کون تھا ۔فائل فوٹو

قمر الاسلام کی گرفتاری کا مقصد چوھری نثار کو سہولت فراہم کرنا ہے -رانا ثنا

لاہور :مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے قمر الاسلام کو گرفتار کرکے جانبداری کامظاہرہ کیا گیا ہے ۔چودھری نثار کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ان کو گرفتار کیا گیا ۔ اس عمل سے ان کے حلقے میں چودھری نثار کی ساکھ متاثر ہوگی ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ قمر الاسلام کی گرفتار ی نیب کی جانبداری ہے ،ان کی گرفتاری سے حلقے میں چودھری نثار کی ساکھ بری طرح متاثر ہوگی۔ الیکشن کے دوران چودھری نثار کوسہولت فراہم کرنے کیلئے ان کوگرفتار کیا گیا ہے ۔چودھری نثار اسٹیبلشمنٹ کے قریب رہے ہیں اور آج بھی ان کا بیانیہ اسٹیبلشمنٹ سے قریب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ چیز یں سمجھی جا سکتی ہیں بیان نہیں کی جاسکتیں۔ احد چیمہ کی گرفتاری جس دعوے پر ہوئی تھی وہ یہ تھی کہ طوطا بولے گا تو شریف خاندان کی کرپشن سامنے آئیگی لیکن اب بتائیں کہ کیا کرپشن نکلی ہے ؟ جبکہ احد چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ میں یہ رائے تھی کہ چودھری نثار کے حلقے میں امیدوار نہ کھڑا کیا جائے لیکن اس کے مقابلے میں دوسری رائے بھی شدت سے موجود تھی کہ ان کے مقابلہ میں امیدوار کھڑے کئے جائیں جس کو قیادت کی تائید حاصل ہوئی ۔

مخدو م جاوید ہاشمی کو ٹکٹ نہ دینے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ملتان کی صورتحال کے پیش نظر مخدوم جاوید ہاشمی کے لئے ان کے لئے جگہ نہیں بن سکی لیکن ان کے لئے پارٹی میں ہمدری موجود تھی کہ ان کو ٹکٹ دیا جائے ۔