اسلام آباد:ملک بھر میں آپریشن رد الفسادکامیابی سے جاری ہے،آرپریشن ردالفساد کے تحت پاکستان رینجرز پنجاب نے ڈی جی خان میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر)کے مطابق کارروائی میں بڑی مقدار میں خود کار اسلحہ اورگولہ بارود برآمدکر لیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اسلحہ اور گولہ بارود زیر زمین چھپایا گیا تھا۔