برطانیہ میں صحافیوں نے اسحاق ڈار کو گھیرلیا

 

لندن :سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نیب کو لندن میں صحافیوں نےگھیر لیا، ایسے سوالات پوچھ لئے کہ ان کے پسینے چھوٹ گئے۔اسحاق ڈار نے میڈیا کو دیکھ کر جلد از جلد گاڑی میں سوار ہونے کی کوشش کی مگر صحافیوں کی رفتار ان سے تیز نکلی۔

ایک صحافی نے ان سے کہا کہ آپ بیماری کا بہانہ بنا کر یہاں بیٹھے ہیں اور گھوم رہے ہیں، آپ کو پاکستان جانا چاہئے تھا، جس پر اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ میں ڈاکٹرز کا مشورہ مانوں یا آپ کے مشورے پر عمل کروں؟

صحافیوں نے شریف خاندان کی مزید پراپرٹیز سے متعلق برطانوی میڈیا میں شائع ہونے والے آرٹیکل سے متعلق سوال پوچھنے کی کوشش بھی کی مگر اسحاق ڈار نے اس جانب کوئی توجہ نہ دی۔ ایکدوسرے صحافی نے کہا کہ ایک پاکستانی بنیں اور پاکستان جائیں، جس پر اسحاق ڈار نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ میں آپ سے کہیں زیادہ پاکستانی ہوں۔