اسلام آباد:مسلم لیگ( ن ) کے رہنما انجینئر قمر الاسلام کی صاحبزادی اسوہ اسلام نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے والد کی گرفتار ی کا مقصد مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کو متاثر کرنا ہے ۔والدشوگر کے مریض ہیں اور ان کو انسولین نہیں لینے دی جارہی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چودھری نثار کے حلقے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قمر الاسلام کی صاحبزادی اسوہ اسلام نے کہا ہے کہ میرے والد ایک دیانت دار شخص ہیں اور ان کی گرفتاری کا مقصد مسلم لیگ ن کی مقبولیت کومتاثر کرناہے ۔ انہوں نے کہا کہ قمر الاسلام نیب خط کی انکوائری کے باعث نیب آفس لاہور میں تھے جب ان کوگرفتار کرلیا گیا ۔ اسوہ اسلام کا کہنا تھا کہ میرے والد کی گرفتار ی کا مقصد ان کی الیکشن مہم کو سبو تاژ کرنا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ قمر الاسلام شوگر کے مریض ہیں اور ان کو انسولین نہیں لینے دی جارہی ۔