کراچی: شہر قائد میں جمعرات اور جمعہ کے روز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اور 29 جون کو کراچی میں بارش کا امکان ہے جبکہ آج اور کل ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ساہیوال، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، بنوں، ڈی آئی خان، قلات اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ یکم جولائی سے اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مون سون بارشیں شروع ہو جائیں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملتان، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، ساہیوال، قلات اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ موجود ہے، منگل اور بدھ کو جنوبی پنجاب، سینٹرل پنجاب اور اپر سندھ میں بارشیں متوقع ہیں۔
Tags کراچی، بارش