بھارت میں چائے والے کی بیٹی ایئر فورس کی پائلٹ منتخب

بھوپال:محنت کا تعلق کسی کی ذات سے منسلک نہیں ہے۔عظیم مقصد کے حصول کیلئےمحنت کرنے والے لوگ عظیم ہوتے ہیں۔بھارت میں ایک چائے فروخت کرنے والی کی بیٹی بھارتی ائیر فورس میں پائلٹ بھرتی ہوگئی ہے۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں چائے فروخت کرنے والے کی بیٹی کو آسمان میں اڑنے کے خواب کی تعبیرمل گئی۔


چائے بیچنے والے کی24 سالہ بیٹی آنچل گنگوال کا انتخاب بھارتی ایئرفورس کی فلائنگ برانچ میں ہواجو اب لڑاکا طیارہ اڑائے گی۔

آنچل گنگوال نے اپنی لگن اور سخت محنت سے والدین اور خاندان کا نام روشن کیا۔آنچل کے والد کی چائے کی چھوٹی سی دکان ہے جس سے وہ گھر کا خرچ چلاتے ہیں۔

آنچل ملکی سطح پرمنعقد ایئرفورس فائٹر پائلٹ کیلئے ریاست کی ایئر فورس کی فلائنگ برانچ میں منتخب کی جانیوالی واحد خاتون ہیں ۔

آنچل نے بتایا کہ اترا کھنڈ میں آنیوالے سیلاب کے بعد امدادی کاموں سے متاثر ہوکر فوج میں شامل ہونے کی تیاری شروع کی تھی۔