آدھی سے زائد اسرائیلی فوج منشیات کی عادی نکلی

مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیل میں جاری کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فوج کی نصف سے زائد تعداد منشیات کی عادی ہوچکی ہے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق 54.3 فیصد اسرائیلی فوجی نشے کے عادی ہیں جبکہ یہ اعداد و شمار فوج میں شعبہ انسداد منشیات کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔ سنہ2009 کے بعد فوج میں منشیات کے عادی اہلکاروں کی تعداد میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


گذشتہ برس جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ فوج کی ایک بڑی تعداد حشیش جیسی خطرناک منشیات کا استعمال کررہے ہیں۔ حشیش کے استعمال کے عادی اسرائیلی فوجیوں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔


فوج کے قانون کے مطابق منشیات کا استعمال سنگین جرم ہے مگر اس کے باوجود فوج میں منشیات کے استعمال میں اضافہ ہو رہاہے۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوجی کیمپوں سے باہر جانے والے فوجی5گنا زیادہ منشیات کا استعمال کرتے ہیں ،تاہم فوجی کیمپوں میں رہتے ہوئے یہ شرح کم ہے۔