ملکی تاریخ کے پہلے نابینا جج سمیت 21 سول ججز نے حلف اٹھالیا

ملکی تاریخ کے پہلے نابینا سول جج یوسف سلیم سمیت 21 سول ججز نے حلف اٹھالیا۔

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ یاورعلی نے تمام سول ججز سے حلف لیا۔ اس موقع پر سول ججز سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ یاورعلی کا کہنا ہے کہ سول ججز محنت، لگن اوردیانت داری سے ذمہ داری ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کسی خوف کے بغیر انصاف فراہم کریں۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے امید ظاہر کی کہ نئے ججز قومی ذمہ داری احسن انداز سے ادا کریں گے۔