صاف پانی کمپنی اسکینڈل:نیب نے شہباز شریف کو پھرطلب کرلیا

لاہور:نیب نے صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کولاہور نیب آفس طلب کرلیاہے۔
نیب نے شہباز شریف کو 5جولائی کوطلب کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ نیب لاہور کے آفس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں اور سوالات کا جواب دیں دوسری صورت میں قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔