بنی گالہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کے فیصلے کو خیر مقدمے کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کی پڑتال کے فیصلے میں تاخیر کی تاہم معاملہ کمیٹی کو بھجوانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ شریفوں کی جانب سے مسلم لیگ ن کے ذریعے منی لانڈرنگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے واشنگٹن میں سفارتخانے سے رقوم کی وصولی کے بارے میں اطلاعات تو پہلے ہی منظر عام پر آچکی ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف پارٹی فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے معاملے کو اسکروٹنی کمیٹی کو بھجوا دیا جو تینوں جماعتوں کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کریگی۔