کیا آپ یقین کریں گے کہ مصر میں ایک دلہن شادی کے دو گھنٹے بعد ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی اور شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مصر کے شہر المنصورہ میں یہ واقعہ عین اُس وقت ہوا جب 17 سالہ نئی نویلی دلہن سماہ النہاس سینے میں درد کی شکایت کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی۔
شوہر کا کہنا ہے کہ شادی کے دوران اسے دلہن کمزوری کا شکار لگ رہی تھی کیوں کہ وہ نہ صحیح سے بیٹھ پا رہی تھی نہ ہی وہ کچھ کھا پی رہی تھی ۔
اس دوران اس کی طبیعت بگڑی اوراُس نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد وہ زمین پر گرگئی۔ اسے فوری قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کچھ دیر بعد ہی موت کی تصدیق کردی اور وجہ دل کا دورہ بتائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دل کے دورے کے باوجود مقتولہ کے انتقال سے متعلق مزید تحقیقات کے لئے لاش کے اجزا کا فارنسک ٹیسٹ کرائے جارہا ہے۔