نگران پنجاب حکومت نےنئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

لاہور: نگراں پنجاب حکومت نے نئے مالی سال 2019-2018کے 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس ہوا، جس میں صوبائی کابینہ نے4ماہ کے بجٹ کی منظوری دی ، جس کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کے ساتھ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ۔
اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا کہ ہم نے اپنے مینڈیٹ میں رہ کر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہےاور ہم نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے بجٹ میں تعلیم، صحت، زراعت اور سماجی شعبوں کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا ہے۔