بلدیہ عظمیٰ کراچی کا 27 ارب 17 کروڑ روپے کاسالانہ بجٹ منظور

کراچی : بلدیہ عظمیٰ کراچی کا مالی سال 19-2018 کے لیے 27 ارب 17 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیاہے،

اپوزیشن کے شدید احتجاج کے مالی سال کے لیے 27 ارب 17 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ پیش کیاگیا۔

میئر کراچی کی جانب سے پیش کیے جانے والے سالانہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 11 ارب روپے مختص کیے گئےجبکہ 96 لاکھ روپے کی بچت اور اخراجات کا تخمینہ 27 ارب 16 کروڑ روپے لگایا گیا۔‎


میئر کراچی نے کے ایم سی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے سمیت تمام اضلاع میں ترقیاتی کام کرانے کا بھی اعلان کیا.‎اپوزیشن نے احتجاج کے بعد واک آوٹ کیا تاہم مسلم لیگ کے اپوزیشن اراکین نے میئر کراچی کی حمایت کی اور بہترین بجٹ بنانے پر مئیر کراچی کو خراج تحسین پیش کرتے رہے۔