اسلام آباد: نیپرا کو بجلی کی قیمت میں ایک روپے 32 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے،نیپرا کے مطابق درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے دی گئی اوردرخواست مئی کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔جبکہ درخوات میں کہا گیا ہے کہ مئی میں کل 12 ارب 11 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور بجلی کی پیداوار پر مجموعی لاگت 75 ارب 87 کروڑ روپے رہی۔نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کل ہو گی۔