نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں مینڈکوں کی انوکھی شادی کا انعقاد کیا گیا جس میں مینڈکوں نے توشرکت نہیں کی بلکہ بھارتی وزیر ضرور شادی کے مہمان بنے۔
حکومتی شخصیت کی شرکت سے اس انوکھی تقریب نے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی سطح پر ہونے والی شادی کا مقصد بارشوں کا نہ ہونا تھا، ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ماننا ہے کہ اس عمل کے بعد خدا راضی ہوکر خوب برسات برساتا ہے۔
وزیر لیلتا یادو نے شادی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے کسان بہت زیادہ پریشان ہیں اس لیے ہم نے یہ مذہبی رسم ادا کی انہوں نے کہاکہ ’یہ تقریب دراصل ایک دعا ہے جس کے ذریعے ہم خدا کو منانے کی کوشش کرتے ہیںتاکہ پوری ریاست اور بالخصوص بندل کھنڈ میں بارش ہوجائے جس سےکسانوں کے مسائل حل ہوسکیں۔