لاہور : لاہور میں ٹکٹوں کے تقسیم کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) میں اختلافات بڑھ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 125 میں ٹکٹوں کے معاملے پر ن لیگی امیدوار بلال یاسین اور مخالف ایاز بوبی گروپ کے درمیان ناراضگی تا حال برقرار ہےجبکہ حلقہ پی پی 161 سے فیصل کھوکھر کو ٹکٹ نہ ملنے پر کھوکھر برادران بھی لیگی قیادت سے ناراض ہوگئے،
حلقہ پی پی 147 سے مجتبیٰ شجاع کے مقابلے میں ن لیگی امیدوار اصغر بٹ نے بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا،
علاوہ ازیں ن لیگی امیدوار سہیل بٹ کو ٹکٹ نہ ملنے پر ان کے حامیوں نے نامزد امیدوار روحیل اصغر کی حمایت سے انکار کردیا، دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور سلمان رفیق کے حلقوں میں بھی ان کے خلاف بینرز لگ گئے۔