راولپنڈی :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے مخالف کھڑے ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمرالاسلام کی گرفتاری کے بعد ان کے 12 سالہ بیٹے محمد سالار اسلام راجہ نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ۔
محمد سالار اسلام نے ویڈیو پیغام میں کل اپنے والد کے ٹکٹ جمع کروانے کا اعلان کرتے ہوئے اہلیان حلقہ سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ محمد سالار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا میرا نام محمد سالار اسلام راجہ اور میں انجینئر قمرالاسلام کا بیٹا ہوں۔ آج کی ویڈیو بنانے کا مقصد آپ کو اس سب کے بارے میں بتانا ہے جو صرف میرے نہیں بلکہ این اے 59 اور پی پی 10 کے اہلیان کیساتھ ہوا۔
https://www.youtube.com/watch?v=b5NBq4IPy2w
ہم صبح ساڑھے9بجے نیب دفتر پہنچے تو ابو اندر چلے گئے اور میں باہر ہی انتظارکر رہا تھا، یہاں تک کہ4 بج گئے اور مجھے پریشانی شروع ہو گئی کہ ابو نے مجھے لیٹ ہونے کی اطلاع نہیں دی۔ میں 12 سال کا بچہ جو باہر سڑک پر انتظار کر رہا تھا اور انہوں نے میرے والد کیساتھ ایسا طریقہ اپنایا کہ مجھے اطلاع دینے کا موقع بھی نہیں دیا کہ میں صبح ساڑھے9بجے سے میں باہر انتظار کر رہا تھا۔