آر او کے اعتراضات کیخلاف اپیلوں پر فیصلوں کا آج آخری دن

اسلام آباد: عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے اعتراضات کے خلاف اپیلوں پر فیصلوں کا آج آخری دن ہے۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری ہوگی جبکہ امیدوار 29 جون کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔
شیڈول کے مطابق 29جون کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ 30 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کئے جائیں گے۔