دبئی پولیس کے بھارتی اہلکارنے قیدی کے 6ہزار درہم چوری کرلئے

دبئی:لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کا ذمہ دار پولیس اہلکار قیدی کے 6000 اماراتی درہم ہڑپ کر گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی پولیس نے ایک بھارتی بزنس مین کو چیک بونس ہونے کے معاملے میں گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے لی گئی رقم تھانے کے سیفٹی بکس میں رکھ دی گئی تھی۔

عدالت کی جانب سے 1800اماراتی درہم جرمانہ کےبعد د سیفٹی باکس کھولا گیا تو 6000امارتی درہم کی رقم غائب تھی۔

ابتدائی تفتیش سے ظاہر ہوا کہ ایک20 سالہ پولیس اہلکار نے سیفٹی بکس سے رقم چرالی ۔استغاثہ کی جانب سے پولیس اہلکار پر چوری کے الزام میں فردِ جرم عائد کر دی گئی۔بھارت سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار نے عدالت سے رحم کی اپیل کی۔


ملزم نے چوری کا اعتراف کرتے ہوئےاسے اپنی گاڑی کی مرمت کے لیے رقم کی ضرورت تھی جس کے باعث اس نے یہ قدم اٹھایا جس پر بزنس مین نے کہا کہ اگر ملزم اہلکار اس کی رقم واپس کر دیتا ہے تو وہ شکایت واپس لے کر اسے معاف کر دے گا۔