منظور وسان کے کاغذات نامزدگی مسترد

کراچی: پیپلز پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے لئے امیدوار منظور وسان کے کاغذات نامزدگی ایپلٹ ٹریبونل نے مسترد کردیئے۔ ٹریبونل کے فیصلے کےخلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق منظور وسان نے خیرپور کی صوبائی نشست پی ایس 27 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس کے خلاف ایپلٹ ٹریبونل نے اعتراض پر سماعت کے بعد اسے مسترد کردیا۔
اس ضمن میں پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ ان کے نامزدگی فارم کیوں مسترد کئے گئے جبکہ وہ تمام اثاثے ظاہر کرچکے ہیں۔
منظور وسان نے اعلان کیا کہ کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔