اسلام آباد میں چینی باشندے کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان زخمی

اسلام آباد: کوہسار روڈ پر چینی باشندے کے گاڑی کی ٹکر سے 24 سالہ موٹرسائیکل سوار زوہیب زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کوہسار روڈ پر سیکٹر ایف 7 میں چینی باشندے نے گاڑی کی ٹکر سےزوہیب نامی 24 سالہ موٹر سائیکل سوار کوزخمی کردیا۔ جسے اسپتال منقتل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ کوہسار پولیس نے چینی باشندے کو حراست میں لے کر گاڑی کو اپنی تحویل میں لےلی۔
پولیس کے مطابق چینی باشندہ کم عمر ہے اور اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے۔ حادثے میں ملوث چینی شہری کی مدد کے لئے کئی چینی باشندے تھانہ کوہسار پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار حادثے میں زخمی زوہیب کے بھائی پر معاملہ دبانے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں کہ چینی باشندے کے خلاف قانونی کارروائی سے گریز کیا جائے۔