اسلام آباد: دو نئے نگراں وفاقی وزرا نے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا۔ جس کے بعد وفاقی وزرا کی تعداد 8 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے نگراں وفاقی وزرا سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والے وزرا میں میاں مصباح الرحمان اور سابق سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل (ر) خالد نعیم لودھی شامل ہیں۔
تقریبِ حلف برداری میں نگراں وزیراعظم ناصر الملک، نگراں وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔