ناصر خان جنجوعہ نے مشیر قومی سلامتی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ترجمان نیشنل سیکورٹی کے مطابق ناصر خان جنجوعہ نے مشیر قومی سلامتی کے عہدے سے نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو اپنا استعفیٰ بھجوادیا جسے نگراں وزیراعظم نے منظور کرلیا۔
ناصر خان جنجوعہ کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مشیر قومی سلامتی مقرر کیا تھا۔