ن لیگ کا امیدواروں کی گرفتاری کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے پارٹی امیدواروں کی گرفتاری کا معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے کھڑے ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمرالاسلام کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں صاف پانی کمپنی کے اسکینڈل میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق مسلم لیگ (ن) نے امیدواروں کی گرفتاری کے معاملہ کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے جس کےتحت پارٹی چیئرمین راجا ظفرالحق کی قیادت میں 4 رکنی وفد چیف الیکشن کمشنر سردار رضا سے ملاقات کرے گا۔
(ن) لیگ کے وفد میں مشاہد حسین سید، احسن اقبال اور زاہد حامل شامل ہوں گے۔ وفد چیف الیکشن کے سامنے اپنے امیدواروں کی گرفتاری کا معاملہ اٹھائے گا۔ْ