حسن،حسین نواز،اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کی منظوری

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے حسن نواز، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز، حسین نواز اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے برطانیہ سے پاکستان لانے کی منظوری بورڈز آف ڈائریکٹرز سے مشاورت کے بعد دی جبکہ نیب نواز شریف کے دونوں بیٹوں اور اسحاق ڈار کے انٹر پول سے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کے لئے وزارت داخلہ کو آج خط لکھے گی۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو نیب کی جانب سے درخواست ملنے کے بعد ہی وزارت داخلہ انٹر پول کو درخواست کرے گا جس کے بعد تینوں ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں گے۔