قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو5جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا۔
نیب کی جاری بیان کے مطابق نیب کراچی نے مفتاح اسماعیل کو 5 جولائی کو پھر طلب کرلیا ہے، انہیں جے جے وی ایل ایس کیس میں طلب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب نیب حکام کا کہنا ہےکہ سینیٹر رانا محمود الحسن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تصدیق کرانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر بطور چیئرمین سوئی سدرن گیس کمپنی غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے اور اس سلسلے میں نیب انہیں پہلے بھی 20 جون کو طلب کرچکا ہے۔