الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔
الیکشن کمیشن حکام نے کہا ہے کہ پولنگ کاوقت قانون کے مطابق 8گھنٹے مقرر ہے، پولنگ کے وقت بڑھانے کا اختیار کمیشن کا ہے،انتہائی مجبوری اورضرورت کے تحت پولنگ ٹائم میں کچھ دیرکااضافہ کیاجاسکتاہے۔
الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ وقت بڑھانے کافیصلہ پولنگ کے دن صورتحال کے مطابق کیاجاتاہے،پولنگ کے اوقات صبح8تا5بجے شام سے زیادہ نہیں بڑھاسکتے،جولوگ5بجے کے بعد پولنگ سٹیشن میں موجودہوتے ہیں ووٹ ڈالنا انکا حق ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں عام انتخابات میں پولنگ کاوقت رات 8 بجے تک کرنے کی درخواست کی تھی۔