لاہور:ٹکٹس کی تقسیم پر پاکستان تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا احتجاج جاری ہے، لیگی کارکن ہاتھوں میں لوٹے اٹھاکر احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آ گئے،ناراض کارکنوں کی جانب سے اپنی قیادت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 128سے ن لیگ نے ٹکٹ امیدوار روحیل اصغر کو جاری کی جس پر دروغ والا کے مقامی کارکنان نے پارٹی سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج شروع کر دیاہے اور مطالبہ کیاہے کہ ٹکٹ شیخ روحیل کی بجائے سہیل شوکت کو دیا جائے ۔