قمر الاسلام کے بیٹے نے والد کا ٹکٹ جمع کرواکرانتخابی مہم شروع کردی

راولپنڈی:نیب کی جانب سے گرفتارکیے گئے مسلم لیگ ن کےامیدوار قمر الاسلام کے کم سن بیٹے اور بیٹی نےالیکشن کمیشن میں پارٹی ٹکٹ جمع کراتے ہوئے والد کی انتخابی مہم شروع کا آغاز کردیاہے۔


گرفتار انجینئر قمر الاسلام کےبیٹے سالار الاسلام نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 اور پی پی 10 سے والد کے ٹکٹ جمع کرائے۔
اس موقع پر قمراسلام کے بیٹے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ والد کی گرفتاری انتقامی کارروائی اور الیکشن خراب کرنے کی کوشش ہے۔
واضح رہے کہ 25 جون کو صاف پانی کرپشن اسکینڈل میںنیب کی جانب سے گرفتار کیے گئےمسلم لیگ ن کے رہنما قمر الاسلام قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں الیکشن لڑرہے ہیں ۔